ٹماٹر امریکہ کا نیا اسٹیٹس سمبل ، چھپر پھاڑ مہنگائ نے اوقات بدل دی
ٹماٹر امریکہ کا نیا اسٹیٹس سمبل ، چھپر پھاڑ مہنگائ نے اوقات بدل دی
بمہنگائی کی علامت،امریکہ میں بنیادی سبزی بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور
امریکہ میں مہنگائی نے اب روزمرہ خوراک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جہاں ٹماٹر جیسی عام سبزی تیزی سے بڑھتی قیمتوں کی نئی علامت بن گئی ہے۔
تازہ معاشی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال میں ٹماٹر کی قیمتوں میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو دیگر بنیادی اشیائے خور و نوش کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ اسی دوران کافی، گوشت اور فش جیسی اشیاء کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ماہرین اور شیفز کا کہنا ہے کہ اب صورتحال یہ ہے کہ عام سبزیاں خریدنا بھی کئی خاندانوں کے لیے ایک مالی فیصلہ بنتا جا رہا ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مہنگائی صرف بڑی اشیاء تک محدود نہیں رہی بلکہ روزمرہ زندگی کے بنیادی اجزاء کو بھی متاثر کر رہی ہے


