Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانقوم کو ثالثی دکھا کر بہلانے والوں نے ریکارڈ 32 ارب ڈالر...

ٹرینڈنگ

قوم کو ثالثی دکھا کر بہلانے والوں نے ریکارڈ 32 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ کرڈالا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 9 ماہ کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 32 ارب 19 کروڑ ڈالر ہوچکا ہے۔ چیئرمین نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ پہلے نارمل ٹیکس رجیم تھا، پھر ایک فیصد سسٹم آیا اور اب دونوں لاگو ہیں۔ کمیٹی چیئرمین نے کہا کہ ایک وقت تھا جب کہتے تھے نیب اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے، اب ایف بی آر اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے۔ بریفنگ کے دوران کمیٹی کو یہ بھی بتایا گیا کہ فروری 2026 تک گیس اور پاور سیکٹر کا گردشی قرض 5.1 ٹریلین روپے ہوچکا ہے۔ اس موقع پر ماہر معیشت علی سلمان کا کہنا تھا کہ گیس شعبے کا گردشی قرض تقریباً دو گنا ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں