Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبین الاقوامی خبریںخطہ جنگ کے دہانے پر: ایران اور امریکہ کے براہِ راست حملے،...

ٹرینڈنگ

خطہ جنگ کے دہانے پر: ایران اور امریکہ کے براہِ راست حملے، کویت بھی زد میں آ گیا

خبر: ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جہاں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب کویت میں بھی ممکنہ خطرے کے باعث فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا اور حکام نے حملوں کی شدید مذمت کی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے ایران کے فضائی دفاعی نظام، زمینی کنٹرول مرکز اور بعض ڈرونز پر حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے جنہیں امریکی مفادات کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔ دوسری جانب ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے جو امریکہ کے استعمال میں بتایا جاتا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی پالیسیوں میں بار بار تبدیلی اور اعتماد کے فقدان نے سفارتی عمل کو تعطل کا شکار کر دیا ہے، جس کے باعث صورتحال مزید بگڑ رہی ہے۔ دونوں جانب سے الزامات اور جوابی کارروائیوں کے بعد خطے میں کشیدگی انتہائی بلند سطح پر پہنچ چکی ہے اور عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے

مزید پڑھیں