Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبین الاقوامی خبریںبرطانیہ: رائل بارو آف سیٹن کے پاکستانی نژاد قونصلر محمد صادق تیسری...

ٹرینڈنگ

برطانیہ: رائل بارو آف سیٹن کے پاکستانی نژاد قونصلر محمد صادق تیسری مرتبہ میئر منتخب، تاریخ رقم

برطانیہ کی رائل بارو آف سیٹن کے پاکستانی نژاد کونسلر محمد صادق نے تیسری مرتبہ میئر منتخب ہو کر تاریخ رقم کر دی، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اور ایشیائی شخصیت بن گئے ہیں۔ لبرل ڈیموکریٹس پارٹی سے تعلق رکھنے والے کونسلر محمد صادق ملک میں یہ منفرد اعزاز حاصل کرنے والے پہلے میئر ہیں۔ ان کو میئر بنائے جانے کی تقریب میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر حسیب بن عزیز، ارکانِ پارلیمنٹ، سابق میئرز، کونسلرز اور کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ میئر منتخب ہونے کے بعد کونسلر محمد صادق نے اپنی شاندار کامیابی کو اللّٰہ تعالیٰ کے خصوصی کرم اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں