Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبھارتاسٹیج شو میں مرد میتوں سے متعلق نامناسب ریمارکس، خاتون ڈاکٹر شدید...

ٹرینڈنگ

اسٹیج شو میں مرد میتوں سے متعلق نامناسب ریمارکس، خاتون ڈاکٹر شدید تنقید کی زد میں، معذرت بھی جاری

اسٹیج شو میں مرد میتوں سے متعلق نامناسب ریمارکس، خاتون ڈاکٹر شدید تنقید کی زد میں، معذرت بھی جاری

نئی دہلی: ایک تفریحی اسٹیج پروگرام کے دوران خاتون ڈاکٹر سیجل پاوار کی جانب سے مرد میتوں سے متعلق نامناسب تبصرے پر ملک بھر میں شدید ردِعمل سامنے آ گیا ہے، جس کے بعد وہ عوامی اور طبی حلقوں کی تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ایک اسٹیج شو کے دوران پیش آیا جہاں گفتگو کے دوران خاتون ڈاکٹر نے مرد میتوں کے جسمانی اعضاء سے متعلق مزاحیہ انداز میں تقابل اور تبصرہ کیا، جسے حاضرین اور بعد ازاں سوشل حلقوں نے غیر اخلاقی اور غیر مناسب قرار دیا۔

واقعے کے بعد معاملہ تیزی سے وائرل ہو گیا اور مختلف طبقہ ہائے فکر کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آیا، جہاں متعدد افراد نے اسے طبی پیشے کے وقار کے منافی قرار دیا۔

شدید تنقید کے بعد خاتون ڈاکٹر نے اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے الفاظ کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا اور اگر کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو وہ اس پر افسوس کا اظہار کرتی ہیں۔

اس واقعے نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ عوامی پروگراموں میں طبی یا حساس موضوعات پر گفتگو کے دوران حدود کا تعین کس حد تک ہونا چاہیے اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کہاں تک لاگو ہوتی ہ

مزید پڑھیں