Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبین الاقوامی خبریںآبنائے ہرمز میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی — ایرانی فورسز...

ٹرینڈنگ

آبنائے ہرمز میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی — ایرانی فورسز کی فائرنگ، چار بحری جہاز پیچھے ہٹنے پر مجبور

آبنائے ہرمز میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی — ایرانی فورسز کی فائرنگ، چار بحری جہاز پیچھے ہٹنے پر مجبور۔ تہران: عالمی توانائی اور بحری تجارت کے سب سے حساس راستے آبنائے ہرمز میں صورتحال اس وقت انتہائی کشیدہ ہو گئی جب ایرانی فورسز نے مبینہ طور پر چار بحری جہازوں کو روکنے کے لیے فائرنگ کی اور انہیں واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے اسلامک ریپبلک براڈکاسٹنگ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چار جہاز بغیر سکیورٹی حکام سے رابطے یا اجازت کے آبنائے ہرمز عبور کرتے ہوئے خلیج فارس کی سمت بڑھ رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی فورسز نے پہلے ان جہازوں کو وارننگ دی، تاہم ہدایات پر عمل نہ کرنے پر “وارننگ شاٹس” فائر کیے گئے، جس کے بعد تمام جہاز راستہ بدل کر واپس جانے پر مجبور ہو گئے۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں پہلے ہی فوجی اور سیاسی کشیدگی بڑھ رہی ہے، اور بحری راستوں کی سکیورٹی عالمی توانائی سپلائی کے لیے ایک حساس مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ آبنائے ہرمز دنیا کی تیل اور گیس کی ترسیل کا ایک اہم ترین راستہ ہے، جہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی منڈیوں پر بھی فوری اثر ڈال سکتی ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق اس نوعیت کے واقعات خطے میں غلط فہمی یا تصادم کے خطرات کو بڑھا دیتے ہیں، اور صورتحال اگر مزید بگڑی تو عالمی توانائی سپلائی چین متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے۔

مزید پڑھیں