کنفیڈریٹ پرچم تنازع، امریکی اچار کمپنی نے واشنگٹن میلے سے بائیکاٹ کر لیا
کنفیڈریٹ پرچم تنازع، امریکی اچار کمپنی نے واشنگٹن میلے سے بائیکاٹ کر لیا
واشنگٹن: امریکہ کی معروف فوڈ کمپنی ماؤنٹ اولیو پِکل کمپنی نے واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہونے والے گریٹ امریکن اسٹیٹ فیئر سے اپنی شمولیت واپس لے لی ہے، جب ایک ریاستی نمائشی بوتھ میں کنفیڈریٹ پرچم کی تصویر دکھائے جانے پر تنازع کھڑا ہو گیا۔
کمپنی کے مطابق اسے اس بات کا علم نہیں تھا کہ شمالی کیرولائنا کے نمائشی حصے میں شامل ایک ویڈیو میں یہ علامت شامل کی جائے گی۔ کمپنی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ “انسانی وقار” اور سماجی حساسیت کو اپنی بنیادی اقدار میں شامل سمجھتی ہے، اسی لیے اس صورتحال کے بعد میلے سے علیحدگی اختیار کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب واشنگٹن میں مختلف ریاستوں کی نمائشیں جاری تھیں، اور ایک ویڈیو میں متنازع تاریخی پرچم کی جھلک دکھائی دی، جس پر شرکا اور کاروباری اداروں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
کمپنی کے اس فیصلے کو کارپوریٹ اخلاقیات اور سماجی ذمہ داری کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، جبکہ امریکہ میں کنفیڈریٹ علامتوں کے استعمال پر جاری بحث ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے

