وینزویلا میں قیامت خیز زلزلوں کی تباہی، ہلاکتیں تقریباً تین ہزار، چالیس ہزار سے زائد افراد لاپتہ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلوں کی تباہی، ہلاکتیں تقریباً تین ہزار، چالیس ہزار سے زائد افراد لاپتہ
وینزویلا کے ساحلی علاقوں میں آنے والے دو تباہ کن زلزلوں کے دس روز بعد بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2,954 ہو گئی ہے۔ غیر سرکاری اندازوں کے مطابق 41 ہزار سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں، جبکہ 16 ہزار سے زیادہ شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔
ریاست لا گوائیرا کے رہائشی خوان زاپاتا نے اپنی دردناک داستان سناتے ہوئے بتایا کہ وہ بحیرۂ کیریبین کے کنارے واقع اپنی پانچویں منزل کے فلیٹ میں رات کا کھانا کھانے کے بعد غسل کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک آنے والے شدید زلزلوں نے انہیں کمرے کے ایک کونے سے دوسرے کونے میں جا پھینکا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ دو دن اور سات گھنٹے تک ملبے تلے پھنسے رہے، جہاں لوہے کی سلاخوں کے درمیان زندگی اور موت کی کشمکش جاری رہی۔ بالآخر رضاکار امدادی کارکنوں نے انہیں زندہ نکال لیا۔
خوان زاپاتا کے مطابق جب امدادی کارکن انہیں نکال رہے تھے تو انہوں نے کہا، “میں تو پانچویں منزل پر تھا”، مگر جواب ملا، “نہیں، اب تم عمارت کے نچلے تہہ خانے کے ملبے میں ہو۔” ان کا کہنا تھا کہ وہ اس تباہی کی شدت پر یقین ہی نہیں کر پا رہے تھے۔
رضاکاروں نے شکایت کی ہے کہ خوراک، ادویات اور بھاری مشینری متاثرہ علاقوں تک بروقت نہ پہنچنے کے باعث امدادی اور ریسکیو کارروائیاں شدید متاثر ہوئیں، جس سے ملبے تلے دبے افراد کو زندہ نکالنے کے امکانات بھی کم ہوتے گئے


