Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومامریکہطوفانی بارش بھی امریکہ کے ڈھائی سو سالہ جشنِ آزادی کا جوش...

ٹرینڈنگ

طوفانی بارش بھی امریکہ کے ڈھائی سو سالہ جشنِ آزادی کا جوش نہ توڑ سکی، صدر ٹرمپ کا عزم برقرار


طوفانی بارش بھی امریکہ کے ڈھائی سو سالہ جشنِ آزادی کا جوش نہ توڑ سکی، صدر ٹرمپ کا عزم برقرار

واشنگٹن: امریکہ کی آزادی کے ڈھائی سو سال مکمل ہونے کی تقریبات کے دوران شدید آندھی اور بارش کے باعث دارالحکومت واشنگٹن میں واقع قومی میدان کو تقریباً دو گھنٹوں کے لیے خالی کرا لیا گیا، تاہم موسم بہتر ہوتے ہی شرکا دوبارہ واپس آ گئے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جشنِ آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کیا۔

صدر ٹرمپ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “ہمیں کوئی چیز اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔” ان کا کہنا تھا کہ خراب موسم کے باوجود امریکہ کی ڈھائی سو سالہ تاریخ اور قومی یکجہتی کا جشن پوری شان سے منایا جائے گا۔

شدید موسمی حالات نے مشرقی ساحل کے متعدد شہروں میں بھی جشنِ آزادی کی تقریبات متاثر کیں۔ ریاست کنیکٹیکٹ کے شہر ہارٹفورڈ جبکہ ریاست پنسلوانیا کے شہروں ہیریس برگ اور ولکس بیری میں تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔

ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن میں آتش بازی اور موسیقی کی تقریب کے شرکا کو عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی، تاہم موسم میں بہتری آنے کے بعد تقریبات دوبارہ شروع کر دی گئیں۔

اسی طرح فلاڈیلفیا میں بھی انخلا کا حکم جاری کیا گیا، جبکہ نیویارک اور پٹسبرگ میں آتش بازی کی تقریبات منسوخ کرنے کے بجائے صرف ان کے اوقات تبدیل کیے گئے تاکہ خراب موسم سے محفوظ رہا جا سکے۔

امریکی حکام کے مطابق موسمی رکاوٹوں کے باوجود ملک بھر میں آزادی کی ڈھائی سو سالہ تقریبات بڑے پیمانے پر جاری رہیں اور لاکھوں افراد نے مختلف شہروں میں ان میں شرکت کی

مزید پڑھیں