Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومامریکہپاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کی نئی کتاب "دی امریکن جرنی" جاری، امریکہ...

ٹرینڈنگ

پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کی نئی کتاب “دی امریکن جرنی” جاری، امریکہ کی 250ویں سالگرہ پر ہجرت اور کامیابی کی کہانی کو خراجِ تحسین

پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کی نئی کتاب “دی امریکن جرنی” جاری، امریکہ کی 250ویں سالگرہ پر ہجرت اور کامیابی کی کہانی کو خراجِ تحسین
ہیوسٹن، ٹیکساس: پاکستانی نژاد امریکی معالج اور ممتاز کمیونٹی رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر نے امریکہ کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی نئی کتاب “دی امریکن جرنی” جاری کر دی ہے، جس میں ایک تارکِ وطن کی جدوجہد، کامیابی اور نئی سرزمین پر زندگی کے سفر کو بیان کیا گیا ہے
ڈاکٹر عاصف ریاض قدیر ، جو گزشتہ 47 سال سے امریکہ میں مقیم ہیں، نے اپنی کتاب کو اپنی ذاتی ہجرت کی کہانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تحریر اس ملک کے لیے ایک شکریہ ہے جس نے انہیں مواقع، شناخت اور ایک نیا گھر دیا
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ ان کا “اختیاری وطن” ہے جبکہ پاکستان ان کا “مادر وطن” ہے، اور ان کے مطابق دونوں سے وابستگی میں کوئی تضاد نہیں بلکہ یہ دو شناختیں ایک ساتھ پروان چڑھ سکتی ہیں
کتاب میں مصنف نے ایک ایسے تارکِ وطن معالج کی کہانی بیان کی ہے جو بہتر مستقبل کی تلاش میں امریکہ آیا اور یہاں صرف پیشہ ورانہ کامیابی ہی نہیں بلکہ ایک مکمل کامیاب پرو سکون زندگی بھی حاصل کی، مصنف کے مطابق یہ کتاب دنیا بھر کے تارکینِ وطن، خصوصاً پاکستانی نژاد امریکیوں کے تجربات کی عکاسی کرتی ہے
ڈاکٹر عاصف ریاض قدیر نے امریکہ کو “مواقع کی سرزمین” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک آج بھی نئی آنے والی نسلوں کے لیے امید اور ترقی کا راستہ فراہم کرتا ہے، ان کی کتاب “دی امریکن جرنی” آج سے آن لائن پلیٹ فارم ایمیزون پر دستیاب ہے

مزید پڑھیں