Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبین الاقوامی خبریںتہران میں رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات،...

ٹرینڈنگ

تہران میں رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات، ہزاروں افراد کا شدید غم و غصے کے ساتھ اجتماع

تہران میں رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات، ہزاروں افراد کا شدید غم و غصے کے ساتھ اجتماع

تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر ہزاروں افراد نے سخت سکیورٹی کے حصار میں شرکت کی، جہاں شرکاء نے شدید جذباتی ماحول میں “انتقام، انتقام” کے نعرے لگائے۔

تقریب کے دوران سوگوار افراد، جن میں بڑی تعداد نوجوانوں کی بھی شامل تھی، آنسوؤں اور غم و غصے کے ساتھ امام خمینی گرینڈ موسلا کی جانب بڑھتے رہے، جہاں مرحوم کی میت رکھی گئی تھی۔

تقریب میں شریک افراد نے سینہ کوبی کی اور بعض نے خطاب کے دوران “ہم اپنے رہبر کے خون کا بدلہ لیں گے” جیسے نعرے لگائے، جس سے فضا مزید جذباتی اور کشیدہ ہو گئی۔

مذکورہ موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ تابوت کو ایرانی پرچم میں لپیٹ کر ایک بلند اسٹیج پر رکھا گیا، جہاں قرآن پاک کی تلاوت کے بعد اسے عوامی دیدار کے لیے پیش کیا گیا۔

شرکاء کے مطابق یہ محض ایک جنازہ نہیں بلکہ ایک عزم اور انتقام کے عہد کی علامت ہے۔ ایک 18 سالہ طالبعلم نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وہ اپنے رہنما کے خون کا بدلہ لینے کے عزم کے ساتھ اس اجتماع میں شریک ہوا ہے۔

یاد رہے کہ یہ رسومات ایک ایسے پس منظر میں منعقد ہوئیں جب خطے میں پہلے ہی کشیدگی انتہائی بلند سطح پر موجود ہے اور اس واقعے نے صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے

مزید پڑھیں