ایک ماں نے الزام لگایا کہ انفینٹ فارمولا نے اس کا بچہ ہلاک کر دیا، لیکن کمپنی نے فائل بند کر دی
ایک ماں نے الزام لگایا کہ انفینٹ فارمولا نے اس کا بچہ ہلاک کر دیا، لیکن کمپنی نے فائل بند کر دی
ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک ماں نے نوزائیدہ بچوں کے لیے استعمال ہونے والے انفینٹ فارمولا بنانے والی کمپنی پر الزام عائد کیا کہ اسی فارمولے کے استعمال کے بعد اس کا قبل از وقت پیدا ہونے والا بچہ نیکروٹائزنگ اینٹروکولائٹس (این ای سی) کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔
متاثرہ ماں نے ستمبر 2016 میں کمپنی کو ایک سخت پیغام بھیجا جس میں اس نے واضح طور پر کہا کہ اس کے بچے کی موت کی ذمہ داری اس “مصنوعی اور جانوروں سے حاصل شدہ پری میچور بچوں کی خوراک” پر عائد ہوتی ہے، جسے اسپتالوں کے انتہائی نگہداشت والے یونٹس میں استعمال کیا جاتا ہے۔
تاہم کمپنی میڈ جانسن کے اندرونی ریکارڈ کے مطابق، اس کیس کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ بچے کی موت اور فارمولے کے درمیان کسی “معقول امکان” کا تعلق موجود نہیں۔ اسی بنیاد پر کمپنی نے فیصلہ کیا کہ مزید کوئی تحقیق ضروری نہیں اور فائل بند کر دی جائے۔
یہ فیصلہ بعد ازاں قانونی مقدمات میں بطور ثبوت سامنے آیا، جن میں متاثرہ خاندانوں نے کمپنی اور بعض اسپتالوں کے خلاف مقدمات دائر کیے۔
رپورٹ میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا ہے کہ جب نوزائیدہ بچوں کی انتہائی حساس طبی صورتحال میں یہ مصنوعات استعمال ہوتی ہیں تو کیا ان کے ممکنہ خطرات پر نگرانی اور شفاف تحقیق کافی حد تک کی جا رہی ہے یا نہیں


