Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانسپریم کورٹ کا دو دہائی پرانا تجارتی تنازع نمٹا دیا: ٹی سی...

ٹرینڈنگ

سپریم کورٹ کا دو دہائی پرانا تجارتی تنازع نمٹا دیا: ٹی سی پی کو گارنٹی ضبط کرنے کا حق درست قرار

سپریم کورٹ کا دو دہائی پرانا تجارتی تنازع نمٹا دیا: ٹی سی پی کو گارنٹی ضبط کرنے کا حق درست قرار

اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک 20 سال پرانے تجارتی تنازع کا فیصلہ سناتے ہوئے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے حق میں فیصلہ برقرار رکھا ہے، جس کے تحت یوریا کی عدم فراہمی پر پرفارمنس گارنٹی کی ضبطی کو قانونی اور درست قرار دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جمعے کے روز یہ فیصلہ سناتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے 24 نومبر 2015 کے فیصلے کے خلاف دائر کراس اپیلیں نمٹا دیں۔ یہ مقدمہ 2005 کے اس معاہدے سے متعلق تھا جس کے تحت ایک نجی تجارتی کمپنی نے 50 ہزار میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنا تھا۔

عدالت کے مطابق متعلقہ کمپنی متعدد مہلتوں کے باوجود معاہدے کے مطابق یوریا کی فراہمی میں ناکام رہی، جس کے بعد ٹی سی پی کی جانب سے پرفارمنس گارنٹی ضبط کرنا “مناسب اور قانونی اقدام” تھا۔

سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ اس صورتحال میں کمپنی کو نہ تو 34 لاکھ 65 ہزار امریکی ڈالر کے ہرجانے کا حق حاصل ہے اور نہ ہی کسی دیگر مالی دعوے کا۔

عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جس میں گارنٹی کی واپسی کا حکم دیا گیا تھا، جبکہ کمپنی کی جانب سے دائر ہرجانے کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔

اس فیصلے کے بعد طویل عرصے سے زیرِ التوا یہ تجارتی تنازع مکمل طور پر نمٹ گیا ہے، جسے قانونی اور مالیاتی حلقوں میں ایک اہم نظیر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے

مزید پڑھیں