پولینڈ کے کوہ پیما نے تاریخ رقم کر دی: آکسیجن کے بغیر نانگا پربت کی چوٹی سے اسکائی کا مظاہرہ
پولینڈ کے کوہ پیما نے تاریخ رقم کر دی: آکسیجن کے بغیر نانگا پربت کی چوٹی سے اسکائی کا مظاہرہ
پولینڈ کے معروف اسکی ماؤنٹینیئر اندریج بارگیل نے دنیا کی بلند ترین اور خطرناک چوٹیوں میں شمار ہونے والے نانگا پربت سے بغیر اضافی آکسیجن کے کامیاب اسکی نزول کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
سیون سمٹ ٹریکس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 38 سالہ کوہ پیما نے 8,126 میٹر بلند نانگا پربت کی چوٹی تک بغیر آکسیجن کے کامیابی سے رسائی حاصل کی اور اس کے بعد مسلسل اور بغیر رکے اسکی کے ذریعے بیس کیمپ تک مکمل نزول کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ غیر معمولی کارنامہ 30 جون 2026 کو مکمل ہوا، جو کوہ پیمائی اور اسکی ماؤنٹینیئرنگ کی تاریخ میں ایک نایاب اور انتہائی مشکل ترین کامیابیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
نانگا پربت، جسے “قاتل پہاڑ” بھی کہا جاتا ہے، دنیا کی خطرناک ترین چوٹیوں میں شامل ہے، جہاں شدید موسم، برفانی طوفان اور آکسیجن کی کمی کوہ پیماؤں کے لیے مسلسل جان لیوا خطرہ بنتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق بغیر آکسیجن کے اتنی بلند چوٹی سر کرنا اور پھر مکمل اسکی نزول کرنا انسانی برداشت، مہارت اور جسمانی صلاحیت کا غیر معمولی مظاہرہ ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف پولینڈ کے کوہ پیمائی حلقوں کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ عالمی سطح پر ہمالیائی مہم جوئی کی تاریخ میں بھی ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے


