Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بتادیا ریاست مکمل چھٹی پر ہے

ٹرینڈنگ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بتادیا ریاست مکمل چھٹی پر ہے

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بتادیا ریاست مکمل چھٹی پر ہے

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور انہیں گھر سے باہر بھیجتے وقت اکیلا نہ چھوڑیں۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب سرگودھا میں آٹھ سالہ بچی کے ریپ اور قتل اور لاہور میں ایک نجی ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے المناک واقعے میں 14 بچوں کی ہلاکت نے پورے صوبے کو ہلا کر رکھ دیا۔

نیشنل پیغامِ امن کمیٹی سے ٹیلی ویژن خطاب میں وزیرِ اعلیٰ نے دونوں واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سانحات معاشرتی سطح پر سنجیدہ غور و فکر کا تقاضا کرتے ہیں۔

انہوں نے سرگودھا واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ بچی اکیلی ایک دکان پر گئی تھی، جہاں مبینہ طور پر دکاندار نے اسے قتل کر کے اس کی لاش چھپا دی۔ ان کے مطابق بچی کے چپل پر خون کا ایک نشان ہی اس واقعے کے ملزم کی شناخت میں اہم ثابت ہوا۔

مریم نواز نے کہا کہ وہ عوام کو ٹرانسپورٹ، صحت اور دیگر سہولیات فراہم کر سکتی ہیں، لیکن اگر بچے اپنے گھروں اور روزمرہ زندگی میں بھی محفوظ نہ ہوں تو وہ اپنی ذمہ داری کو مکمل سمجھنے میں ناکام ہوں گی۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو غیر محفوظ حالات میں اکیلا نہ چھوڑیں اور ان کی نگرانی کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے، ملک کے تجزیے نگار وزیراعلی کے مطالبے پر حیران ہیں اور کہتے ہیں اگر امن و امان اور حفاظت کی ذمہ داری خاندان اور فرد پر ہی عائد ہوتی ہے تو ریاست کے قیام اور اسکی ذمہ داریوں کی نئی تشریح کی ضرورت ہے

مزید پڑھیں