بھارت نے 5.46 ارب ڈالر کو فوجی ساز و سامان خریدے گا
بھارت نے 5.46 ارب ڈالر کو فوجی ساز و سامان خریدے گا
بھارت نے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے 5.46 ارب ڈالر (تقریباً 520 ارب بھارتی روپے) مالیت کے فوجی ساز و سامان کی خریداری کی اصولی منظوری دے دی ہے۔
بھارتی وزارتِ دفاع کے مطابق یہ منظوری جمعہ کے روز دفاعی خریداری کونسل (ڈی اے سی) نے دی، جس کی صدارت وزیرِ دفاع کرتے ہیں اور جس میں اعلیٰ فوجی حکام شامل ہوتے ہیں۔
منظور کیے گئے منصوبے میں مختلف جدید ہتھیار شامل ہیں، جن میں میزائل سسٹمز، الیکٹرانک وارفیئر آلات اور خودکش ڈرونز (کامی کازے ڈرونز) شامل ہیں۔
حکومتی بیان میں واضح نہیں کیا گیا کہ یہ آلات کس مدت میں حاصل کیے جائیں گے اور آیا یہ مکمل طور پر درآمد کیے جائیں گے یا مقامی سطح پر تیار کیے جائیں گے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں دفاعی مسابقت اور جدید جنگی ٹیکنالوجی کی دوڑ تیز ہو رہی ہے


