وزیرِاعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا سرکاری دورہ، استنبول میں اعلیٰ سطحی استقبال
وزیرِاعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا سرکاری دورہ، استنبول میں اعلیٰ سطحی استقبال
وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پر ترک حکام نے باضابطہ استقبال کیا۔
سرکاری بیان کے مطابق یہ دورہ ترک صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سفارتی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔
وزیرِاعظم نے استنبول روانگی سے قبل ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی تدفین میں بھی شرکت کی،
استنبول ایئرپورٹ پر ترکیہ کے وزیرِ تجارت ڈاکٹر عمر بولات، پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید، ترک وزارتِ خارجہ کے حکام اور پاکستانی سفارتی عملے نے ان کا استقبال کیا۔
اس دورے میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیز ہیں اور پاکستان ترکیہ کے ساتھ تجارتی، دفاعی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو نئی سمت دینے کی کوشش کر رہا ہے


