Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبین الاقوامی خبریںبرطانیہ اور پاکستان کے درمیان مجرم کی ملک بدری پر مذاکرات، روچڈیل...

ٹرینڈنگ

برطانیہ اور پاکستان کے درمیان مجرم کی ملک بدری پر مذاکرات، روچڈیل گروومنگ کیس دوبارہ توجہ کا مرکز

برطانیہ اور پاکستان کے درمیان مجرم کی ملک بدری پر مذاکرات، روچڈیل گروومنگ کیس دوبارہ توجہ کا مرکز

لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق برطانیہ کی حکومت ایک ایسے مجرم کی پاکستان منتقلی کے امکان پر پاکستان سے مذاکرات کر رہی ہے جس کا تعلق بدنام زمانہ روچڈیل گروومنگ کیس سے بتایا جا رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق شبیّر احمد، جو دوہری برطانوی و پاکستانی شہریت رکھتے ہیں، حال ہی میں جیل سے رہا ہوئے ہیں۔ انہیں دو ہزار بارہ میں کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی اور جنسی جرائم کے متعدد الزامات میں سزا سنائی گئی تھی۔

رہائی کے بعد برطانوی حکام نے متاثرہ افراد کو آگاہ کیا تھا کہ انہیں پاکستان بھیجنا قانونی پیچیدگیوں کے باعث ممکن نہیں، جس کی وجہ ایک پرانا قانون بتایا جاتا ہے جو اس طرح کی ملک بدری میں رکاوٹ بنتا ہے۔

تاہم اب صورتحال میں تبدیلی کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ برطانوی وزیرِاعظم نے معاملے کا ازسرِنو جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے، جبکہ ہوم سیکرٹری کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس کیس پر قانونی اور پالیسی سطح پر دوبارہ غور کیا جائے۔

لندن حکومت کے ترجمان کے مطابق یہ معاملہ پاکستانی حکام کے ساتھ اٹھایا گیا ہے، اور برطانیہ کا مؤقف واضح ہے کہ ایسے غیر ملکی مجرموں کو ملک میں رہنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے بعض اہم سیاسی رہنما اس مطالبے کی حمایت کر رہے ہیں کہ ایسے افراد کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے۔

یہ معاملہ ایک بار پھر برطانیہ میں امیگریشن پالیسی، عدالتی نظام اور دوہری شہریت رکھنے والے مجرموں کے حوالے سے سخت بحث کو جنم دے رہا ہے

مزید پڑھیں