Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبین الاقوامی خبریںتہران میں تہلکہ: آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد تاریخی...

ٹرینڈنگ

تہران میں تہلکہ: آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد تاریخی جنازہ، ایران میں 40 سال کا سب سے بڑا عوامی سوگ

تہران میں تہلکہ: آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد تاریخی جنازہ، ایران میں 40 سال کا سب سے بڑا عوامی سوگ

تہران (خصوصی رپورٹ) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ایک غیر معمولی اور تاریخی جنازہ شروع ہو گیا ہے، جسے مبصرین 1979 کے بعد ایران کا سب سے بڑا سیاسی و مذہبی اجتماع قرار دے رہے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق خامنہ ای کو فروری 2026 میں امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد ان کی تدفین مؤخر کر دی گئی تھی اور اب چار ماہ بعد ایران نے باضابطہ طور پر آخری رسومات کا آغاز کیا ہے۔
تہران کی سڑکیں سیاہ پرچموں اور انقلابی نعروں سے بھر گئی ہیں، جبکہ سرکاری اندازوں کے مطابق 20 ملین تک افراد جنازے میں شرکت کر سکتے ہیں
رپورٹس کے مطابق آخری رسومات صرف تہران تک محدود نہیں رہیں گی بلکہ ایران کے مذہبی مراکز قم، مشہد اور عراق کے نجف و کربلا تک جلوسوں کی شکل میں پھیلیں گی، جس سے یہ تقریب ایک علاقائی مذہبی و سیاسی طاقت کے مظاہرے میں تبدیل ہو گئی ہے
بین الاقوامی مبصرین کے مطابق اس جنازے نے ایران کے اندر طاقت کے ممکنہ نئے توازن کو بھی نمایاں کر دیا ہے، جہاں پاسدارانِ انقلاب کے کردار اور قیادت کی ممکنہ تبدیلی پر بحث شدت اختیار کر گئی ہے
اسی دوران بعض رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مغربی ممالک نے اس تقریب میں محدود یا کوئی اعلیٰ سطحی شرکت نہیں کی، جس سے ایران کی سفارتی تنہائی مزید نمایاں ہو گئی ہے
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ جنازہ صرف سوگ نہیں بلکہ ایک سیاسی پیغام بھی ہُے،امریکہ اور اسرائیل کے خلاف “مزاحمت” کو زندہ رکھنے کا اعلان، اور خطے میں ایران کے اثر و رسوخ کو دوبارہ منظم کرنے کی کوشش

مزید پڑھیں