میامی میں ڈرائیور کے بغیر ٹیکسی سروس کا آغاز، ٹیسلا نے خودکار سفر کے نئے دور کا آغاز کر دیا
میامی میں ڈرائیور کے بغیر ٹیکسی سروس کا آغاز، ٹیسلا نے خودکار سفر کے نئے دور کا آغاز کر دیا
میامی: برقی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے امریکی شہر میامی میں اپنی خودکار روبو ٹیکسی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی بغیر ڈرائیور سفر کی سہولت ایک اور بڑے شہر تک پہنچ گئی۔
کمپنی نے اپنے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ روبو ٹیکسی اب میامی میں دستیاب ہے۔ یہ اقدام ٹیسلا کی خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کو مزید فروغ دینے اور مصنوعی ذہانت پر مبنی سفری خدمات کو وسعت دینے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک برقی گاڑیوں کے روایتی کاروبار سے آگے بڑھتے ہوئے مصنوعی ذہانت، خودکار ڈرائیونگ اور روبوٹکس کو کمپنی کی مستقبل کی ترقی کا بنیادی ستون قرار دے چکے ہیں، جبکہ روبو ٹیکسی منصوبہ اسی وژن کا اہم حصہ سمجھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب خودکار ٹیکسیوں کی عالمی دوڑ بھی تیز ہو رہی ہے۔ الفابیٹ کی ذیلی کمپنی وے مو اور ایمیزون کی کمپنی زوکس بھی مختلف امریکی شہروں میں اپنی ڈرائیور کے بغیر سفری خدمات کو تیزی سے وسعت دے رہی ہیں، جس کے باعث اس شعبے میں مقابلہ مزید سخت ہونے کی توقع ہے


