Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانلاہور میں ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ: مجسٹریٹ کی رہائش گاہ...

ٹرینڈنگ

لاہور میں ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ: مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ غیر قانونی داخلہ، غیر ملکی خواتین کیس نے سنگین رخ اختیار کر لیا

لاہور میں ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ: مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ غیر قانونی داخلہ، غیر ملکی خواتین کیس نے سنگین رخ اختیار کر لیا

لاہور میں پولیس اور عدالتی نظام کے درمیان ایک غیر معمولی تنازع سامنے آیا ہے، جہاں ڈیفنس سی تھانے کے ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈھرام پورہ میں تعینات مجسٹریٹ کی سرکاری رہائش گاہ میں زبردستی داخل ہو کر غیر قانونی عمل کیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ مبینہ طور پر دو غیر ملکی خواتین کے بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے وہاں پہنچے تھے، جنہیں ایک ہائی پروفائل جنسی زیادتی کیس میں متاثرہ قرار دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ایک سنگین کیس کے تناظر میں پیش آیا، جس میں متاثرہ خواتین کو مبینہ طور پر کرپٹو کرنسی بزنس کے بہانے ڈی ایچ اے کے سی بلاک میں ایک گھر پر بلا کر چار ملزمان نے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق اس کیس نے اس وقت مزید اہمیت اختیار کر لی جب ایک غیر ملکی سفارت خانے نے متاثرہ خاتون کی جانب سے مداخلت کی۔

ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ او فریاد اشرف رات کے وقت دو مسلح اہلکاروں کے ہمراہ مجسٹریٹ کی رہائش گاہ پہنچے اور مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ کیس نہایت حساس اور فوری نوعیت کا ہے، اس لیے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت بیانات فوراً ریکارڈ کیے جائیں۔

تاہم ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او نے مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر رہائش گاہ میں زبردستی داخلہ کیا، جس پر عدالتی افسر نے شدید اعتراض کیا اور اسے اختیارات سے تجاوز قرار دیا۔

واقعے کے بعد پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں

مزید پڑھیں