Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانپیمرا کا اسلامی نظریاتی کونسل سے مشورہ، جیو نیوز معطلی کیس میں...

ٹرینڈنگ

پیمرا کا اسلامی نظریاتی کونسل سے مشورہ، جیو نیوز معطلی کیس میں رہنمائی طلب

پیمرا کا اسلامی نظریاتی کونسل سے مشورہ، جیو نیوز معطلی کیس میں رہنمائی طلب

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے جیو نیوز کی معطلی سے متعلق معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل سے باضابطہ رہنمائی طلب کر لی ہے۔

پیمرا کی جانب سے یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب 28 جون کو چینل کی نشریاتی لائسنس 15 دن کے لیے معطل کیا گیا تھا، جس پر مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایک خصوصی نشریہ میں ایسی مواد نشر کیا گیا جو مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیمرا نے 1 جولائی کو اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کو خط لکھا، جس میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ آیا جیو نیوز کی جانب سے کی گئی معذرت اور ادارتی کارروائی کافی ہے یا مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

خط میں کہا گیا کہ کونسل رہنمائی کرے کہ موجودہ معطلی کا فیصلہ اور چینل کی جانب سے کیے گئے اقدامات اسلامی تعلیمات کی روشنی میں مناسب ہیں یا مزید کارروائی درکار ہے۔

اس معاملے میں پیمرا کے شکایات کونسل کی چیئرپرسن لبنیٰ زہیر نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے اس فیصلے کے قانونی اور اخلاقی پہلوؤں کو واضح کرنے میں مدد دے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت میڈیا ریگولیشن اور مذہبی حساسیت کے درمیان توازن قائم کرنے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، ادھر عوامی سطح پر سوشل میڈیا میں جیو کے خلاف بڑے پیمانے پر غصے اور مایوسی کا اظہار کیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے جیو بطور میڈیا گروپ مذہبی عقائد کی بے حرمتی کرنے کے پسمنظر میں عادی مجرم ہے اور وہ متعدد بار ایسے واقعات میں ملوث رہا اور پکڑے جانے پر معافی تلافی کرکے راہ فرار اختیار کرتا ہے ، سوشل میڈیا پر جیو کے خلاف چلنے والی مہم میں کہا جارہا ہے کبھی محترم ہستیوں کے خاکے دکھائے جاتے ہیں تو کبھی مسجد نبوی کی تصویر پر مبنی کتاب اٹھا کر پھینکتے دکھایا جاتا ہے اور ایسے درجنوں واقعات ہیں جن میں یہ ادارہ عوامی دل آزاری کا باعث بنتا رہا ہے حکومت کو چاہیئے اس ادارے کو اب مکمل بند کرے

مزید پڑھیں