پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جدہ میں جدید کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا معاہدہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جدہ میں جدید کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا معاہدہ
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ جدہ میں ایک جدید بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کے لیے باضابطہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور سعودی کرکٹ فیڈریشن کے سربراہ شہزادہ سعود بن مشعل بن محمد آل سعود کے درمیان دستخط ہوا۔
پی سی بی کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا اسٹریٹجک معاہدہ ہے جس کے تحت سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک جدید کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا جو بین الاقوامی معیار اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے تقاضوں کے مطابق ہوگا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد نہ صرف کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعاون کو بھی فروغ دینا ہے۔
حکام کے مطابق یہ اسٹیڈیم مستقبل میں بین الاقوامی میچوں اور بڑی کرکٹ سرگرمیوں کی میزبانی کی صلاحیت رکھے گا، جس سے خطے میں کھیلوں کے فروغ کی نئی راہیں کھلیں گی


