Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی پارلیمنٹ میں مساجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اذان پر پابندی کا...

ٹرینڈنگ

اسرائیلی پارلیمنٹ میں مساجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اذان پر پابندی کا بل منظور، فلسطینی ردعمل شدید

اسرائیلی پارلیمنٹ میں مساجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اذان پر پابندی کا بل منظور، فلسطینی ردعمل شدید

یروشلم: اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) نے ایک متنازع بل کی ابتدائی منظوری دے دی ہے جس کے تحت مساجد سے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان کی ترسیل پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بل کو بدھ کے روز کنیسٹ میں 50 کے مقابلے میں 36 ووٹوں سے منظور کیا گیا، جس کے بعد یہ قانون سازی کے اگلے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

یہ تجویز دائیں بازو کی جماعت اوتزما یہودیت نے پیش کی، جسے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر کی حمایت حاصل ہے، جبکہ اپوزیشن کی ایک جماعت نے بھی اس کی حمایت کی ہے۔

بل کے حامیوں کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام “شور شرابے” کو کم کرنے اور شہری علاقوں میں آواز کی سطح کو کنٹرول کرنے کے لیے ضروری ہے، تاہم ناقدین کے مطابق یہ مذہبی آزادیوں پر قدغن کے مترادف ہے۔

فلسطینی رہنما روحي فتوح نے اس اقدام کو “جرم” اور “قانونی دہشت گردی” قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ قانون سازی خطے میں پہلے سے موجود سیاسی اور مذہبی تناؤ کو مزید بڑھا سکتی ہے، اور اس پر عالمی سطح پر بھی ردعمل متوقع ہے

مزید پڑھیں