Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانلاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ: واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا...

ٹرینڈنگ

لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ: واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا مجرم نہیں قرار دیا جا سکتا

لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ: واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا مجرم نہیں قرار دیا جا سکتا

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ایک اہم عدالتی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ صرف کسی واٹس ایپ گروپ کو بنانا یا اس کا ایڈمن ہونا خود بخود اس بات کا ثبوت نہیں کہ گروپ ایڈمن کو ہر رکن کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ کا مجرمانہ ذمہ دار ٹھہرایا جا سکے
عدالت نے یہ ریمارکس ایک ایسے مقدمے کی سماعت کے دوران دیے جو مبینہ طور پر توہینِ مذہب سے متعلق مواد کی شیئرنگ کے حوالے سے دائر کیا گیا تھا۔

فیصلہ جسٹس طارق سلیم شیخ نے سنایا، جس میں عدالت نے ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ فردِ واحد کو صرف اس بنیاد پر ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا کہ وہ کسی واٹس ایپ گروپ کا ایڈمن یا تخلیق کار ہے۔

مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے درج کیا گیا تھا، جس میں پاکستان پینل کوڈ اور پیکا ایکٹ کی مختلف دفعات شامل تھیں۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار کو دو واٹس ایپ گروپس میں شامل کیا گیا تھا، جہاں بعض ارکان کی جانب سے مبینہ طور پر قابلِ اعتراض مواد شیئر کیا گیا۔ بعد ازاں اس نے اس مواد کے اسکرین شاٹس لے کر متعلقہ حکام کو آگاہ کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ قانون کی نظر میں مجرمانہ ذمہ داری صرف اسی صورت میں عائد ہو سکتی ہے جب کسی شخص کے براہِ راست کردار یا معاونت کو ثابت کیا جائے، محض گروپ انتظامیہ کافی نہیں

مزید پڑھیں