Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبین الاقوامی خبریںایرانی سپریم لیڈر کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای والد کے جنازے میں...

ٹرینڈنگ

ایرانی سپریم لیڈر کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای والد کے جنازے میں شریک نہیں ہوں گے: سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے فیصلہ

ایرانی سپریم لیڈر کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای والد کے جنازے میں شریک نہیں ہوں گے: سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے فیصلہ
بھارتی میڈیا انڈیا ٹوڈے نے دعوی کیا ہے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی معاون نے تصدیق کی ہے کہ ان کے بیٹے مجتبی خامنہ ای اپنے والد کی ممکنہ ریاستی جنازہ تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ بڑھتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور اسرائیل کے ساتھ جاری شدید کشیدگی کے باعث کیا گیا ہے، کیونکہ تہران میں اعلیٰ سطح کی شخصیات کو ممکنہ خطرات لاحق ہونے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

ایران کے ایک قریبی مشیر الہی آیت اللہ حکیم نے بیان میں کہا کہ موجودہ حالات میں مجتبیٰ خامنہ ای کی براہِ راست موجودگی سیکیورٹی کے لحاظ سے خطرناک ہو سکتی ہے، اسی لیے انہیں جنازے میں شرکت سے روکا گیا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی انتہائی بلند سطح پر ہے اور ایران کی اعلیٰ قیادت پہلے ہی غیر معمولی حفاظتی اقدامات کے تحت مختلف سرگرمیاں انجام دے رہی ہے

مزید پڑھیں