بیجنگ میں طیارہ ٹاور سے ٹکرانے کا واقعہ، پائلٹ کی ذہنی صحت اور خودکشی کے خدشات کی تصدیق
بیجنگ میں طیارہ ٹاور سے ٹکرانے کا واقعہ، پائلٹ کی ذہنی صحت اور خودکشی کے خدشات کی تصدیق
بیجنگ: چینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ بیجنگ کے بلند ترین ٹاور سے چھوٹا طیارہ ٹکرانے کے واقعے میں ہلاک ہونے والے پائلٹ کی ذہنی صحت متاثر تھی اور اس کی ذاتی ڈائری میں خودکشی سے متعلق تحریریں موجود تھیں۔
رپورٹ کے مطابق 66 سالہ پائلٹ نے گزشتہ جمعہ کو سی آئی ٹی آئی سی ٹاور سے اپنا ہلکا طیارہ ٹکرا دیا تھا، جس کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا اور کم از کم 13 افراد زخمی ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ، جس کی شناخت لیو کے نام سے کی گئی ہے، طویل عرصے سے بے خوابی اور ذہنی دباؤ کا شکار تھا، اور وہ تنہا زندگی گزار رہا تھا۔ اس کی ڈائری سے متعدد ایسی تحریریں ملی ہیں جن میں “زندگی ختم کرنے” کے خیالات کا ذکر کیا گیا تھا۔
واقعے نے بیجنگ میں فضائی سلامتی اور حساس عمارتوں کے تحفظ کے حوالے سے نئے سوالات کو جنم دیا ہے، کیونکہ یہ حادثہ دارالحکومت کے مرکزی کاروباری علاقے میں پیش آیا جو حکومتی مراکز کے قریب واقع ہے۔
چینی حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس حادثے کی وجوہات اور سکیورٹی میں ممکنہ خامیوں کا تعین کیا جا سکے


