Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبین الاقوامی خبریںجرمنی میں بڑی لیبر اصلاحات، بیماری کی فون پر چھٹی لینے کا...

ٹرینڈنگ

جرمنی میں بڑی لیبر اصلاحات، بیماری کی فون پر چھٹی لینے کا نظام ختم کرنے کا فیصلہ

جرمنی میں بڑی لیبر اصلاحات، بیماری کی فون پر چھٹی لینے کا نظام ختم کرنے کا فیصلہ

برلن: جرمنی کی حکومتی اتحاد نے ٹیکس، لیبر اور پنشن اصلاحات کے ایک وسیع پیکیج پر اتفاق کیا ہے، جس کے تحت کام سے غیر حاضری کے نظام میں اہم تبدیلیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

نئی پالیسی کے مطابق اب ملازمین کو بیماری کی صورت میں صرف فون پر اطلاع دے کر چھٹی لینے کی اجازت نہیں ہوگی، بلکہ اس کے لیے باقاعدہ طبی تصدیق اور دستاویزات درکار ہوں گی۔

یہ فیصلہ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں—قدامت پسند فریڈرک مرز کی قیادت میں سی ڈی یو/سی ایس یو اور سماجی جمہوری پارٹی کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد کیا گیا۔

برلن میں پریس کانفرنس کے دوران چانسلر نے کہا کہ حکومت کا مقصد معیشت میں لچک پیدا کرنا، بیوروکریسی کم کرنا، اور کاروباری اداروں و ملازمین پر ٹیکسوں کے بوجھ کو کم کرنا ہے۔

حکام کے مطابق یہ اصلاحات جرمنی کی معیشت میں کارکردگی بڑھانے اور غیر ضروری غیر حاضری کے رجحان کو کم کرنے کے لیے متعارف کرائی جا رہی ہیں، تاہم ناقدین کے مطابق اس سے ملازمین پر دباؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات طویل مدت میں اقتصادی ترقی اور پائیدار فلاحی نظام کے تحفظ میں مدد دیں گے

مزید پڑھیں