Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانراولپنڈی پولیس کا اہم فیصلہ: سنگین مقدمات کی سماعت جیل کے اندر...

ٹرینڈنگ

راولپنڈی پولیس کا اہم فیصلہ: سنگین مقدمات کی سماعت جیل کے اندر کرانے کی تجویز

راولپنڈی پولیس کا اہم فیصلہ: سنگین مقدمات کی سماعت جیل کے اندر کرانے کی تجویز

راولپنڈی: زیرِ سماعت قیدیوں کی پولیس وین سے فرار کے حالیہ واقعے کے بعد راولپنڈی پولیس نے قیدیوں کی منتقلی اور سکیورٹی کے نظام کو مزید سخت بنانے کے لیے نیا معیاری طریقۂ کار (ایس او پی) تیار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اس نئے نظام کا مقصد قیدیوں کی نقل و حرکت کے دوران سکیورٹی کو بہتر بنانا، پولیس اہلکاروں کی حفاظت یقینی بنانا اور فرار کے واقعات کی روک تھام ہے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات، خصوصاً دہشت گردی سے متعلق کیسز کی سماعت جیل کے احاطے میں کرانے کی اجازت کے لیے صوبائی محکمہ داخلہ سے درخواست کی جائے گی۔

یہ فیصلے سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی زیرِ صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیے گئے، جس میں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور قیدیوں کی منتقلی کے دوران درپیش خطرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

پولیس کے مطابق اس اقدام کا مقصد عدالتی عمل کو محفوظ بنانا اور حساس مقدمات میں کسی بھی ممکنہ سکیورٹی خطرے کو کم کرنا ہے

مزید پڑھیں