سب میرین کیبل میں پھر خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
سب میرین کیبل میں پھر خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے خبردار کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین فائبر آپٹک کیبل نظام ایس ای اے-ایم-ڈبلیو-ای 5 (ایس ایم ڈبلیو-5) میں خرابی کے باعث ملک میں انٹرنیٹ سروس کے معیار اور رابطے میں وقفے وقفے سے کمی واقع ہو سکتی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق یہ خرابی انٹرنیٹ ٹریفک میں خلل کا سبب بن رہی ہے، جس کے باعث صارفین کو رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔
اتھارٹی نے بتایا کہ ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس اس کنسورشیم کے ساتھ مل کر مسئلے کی اصل وجہ جاننے اور بحالی کے لیے کام کر رہی ہے۔ کمپنی کو ملک میں سب میرین فائبر آپٹک کیبل سسٹمز کی واحد نجی آپریٹر ہونے کی حیثیت حاصل ہے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان جیسے ممالک میں انٹرنیٹ کا بڑا انحصار بین الاقوامی سب میرین کیبلز پر ہوتا ہے، اس لیے ایسی خرابیوں کے اثرات فوری طور پر صارفین اور ڈیجیٹل خدمات پر محسوس کیے جاتے ہیں۔
پی ٹی اے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور جیسے ہی خرابی کی درستگی مکمل ہوگی، سروس کو معمول پر لانے کے اقدامات کیے جائیں گے، واضع رہے پاکستان جہاں ابھی تک انٹرنیٹ کی فور جی سہولت ہی حاصل ہے اور جو اکثر سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کبھی بند تو کبھی سست کردیا جاتا ہے وہاں سب میرین میں خرابی اور نیٹ سروس بند کرنا بھی روز کا معمول ہے ، عام افراد اس تناظر میں سوال کرتے نظر آتے ہیں دنیا کی یہ کیسی سب میرین ہے جو پاکستان کو فراہم کرنے والے نیٹ کو ہی خراب کرتی ہے


