Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانغیر انسانی اور قابلِ اجتناب”: ہاتھ سے صفائی کے کام کے خاتمے...

ٹرینڈنگ

غیر انسانی اور قابلِ اجتناب”: ہاتھ سے صفائی کے کام کے خاتمے کا مطالبہ، کراچی میں سول سوسائٹی کی نشست

غیر انسانی اور قابلِ اجتناب”: ہاتھ سے صفائی کے کام کے خاتمے کا مطالبہ، کراچی میں سول سوسائٹی کی نشست

کراچی: شہری حقوق کے کارکنوں اور سماجی تنظیموں نے پاکستان میں ہاتھ سے صفائی (مینول سینیٹیشن) کے نظام کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے “غیر انسانی اور قابلِ اجتناب” عمل قرار دیا ہے۔

یہ مطالبہ کراچی کے اربن ریسورس سینٹر میں منعقدہ ایک مشاورتی اجلاس میں کیا گیا، جہاں ملک بھر میں صفائی کے شعبے سے وابستہ مزدوروں کو درپیش خطرات، سماجی مسائل اور ان کے وقار کے تحفظ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں ماہر قانون، سماجی کارکنان اور شہری حقوق کے نمائندوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہاتھ سے صفائی کا کام نہ صرف صحت کے لیے شدید خطرات کا باعث ہے بلکہ یہ انسانی وقار کے بنیادی اصولوں سے بھی متصادم ہے۔

شرکا نے اس موقع پر دستاویزی فلم “ہیل ہول” کی نمائش بھی دیکھی، جس میں صفائی کے شعبے سے وابستہ مزدوروں کی زندگیوں اور مشکلات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مشینری کے موجود ہونے کے باوجود اس قدیم اور خطرناک طریقہ کار کا جاری رہنا پالیسی سطح پر سنجیدہ توجہ کا متقاضی ہے، تاکہ اس پیشے سے وابستہ افراد کو محفوظ اور باعزت روزگار فراہم کیا جا سکے۔

اجلاس کے اختتام پر شرکا نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس عمل کے خاتمے کے لیے واضح ٹائم لائن اور عملی اقدامات کا اعلان کریں

مزید پڑھیں