میٹا کا کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی طرف بڑا قدم، منافع کے مارجن میں کمی کا خدشہ
میٹا کا کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی طرف بڑا قدم، منافع کے مارجن میں کمی کا خدشہ
نیویارک: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا پلیٹ فارمز نے کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے شعبے میں اپنی توسیع کا آغاز کر دیا ہے، جس کے بعد سرمایہ کاروں کو مستقبل میں منافع کے مارجن میں کمی کے لیے تیار رہنے کا اشارہ دیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کے حصص میں نئے مالیاتی سہ ماہی کے آغاز پر 9 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس کی بڑی وجہ میٹا کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی سرمایہ کاری کو نئی آمدن میں تبدیل کرنے کی کوششیں ہیں۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کا منصوبہ ہے کہ میٹا صرف سوشل میڈیا اور اشتہارات تک محدود نہ رہے بلکہ کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور اے آئی سروسز کے ذریعے بھی آمدن کے نئے ذرائع پیدا کرے۔
تاہم ماہرین کے مطابق کلاؤڈ کمپیوٹنگ کا شعبہ زیادہ سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر کے اخراجات کا متقاضی ہوتا ہے، جس کے باعث میٹا کے روایتی اشتہاری کاروبار کے مقابلے میں منافع کے مارجن نسبتاً کم ہو سکتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ حکمت عملی طویل مدت میں کمپنی کے لیے نئی ترقی کے دروازے کھول سکتی ہے، لیکن قلیل مدت میں سرمایہ کاروں کو کم منافع کے ساتھ زیادہ اخراجات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے


