Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومامریکہٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے خفیہ طور پر شادی کر لی،...

ٹرینڈنگ

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے خفیہ طور پر شادی کر لی، امریکی ذرائع کا دعوی

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے خفیہ طور پر شادی کر لی، امریکی ذرائع کا دعوی

نیویارک: امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کے معروف کھلاڑی ٹریوس کیلسی نے مبینہ طور پر نجی تقریب میں شادی کر لی ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں نیویارک کے مشہور مقام میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ایک بڑی جشنِ شادی کی تقریب متوقع ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ دعویٰ نیویارک پوسٹ کے تفریحی شعبے “پیج سکس” نے متعدد نامعلوم ذرائع کے حوالے سے کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں نے محدود تعداد میں قریبی عزیزوں کی موجودگی میں خاموشی سے نکاح یا شادی کی تقریب انجام دی، تاہم اس کی تاریخ اور مقام کی تصدیق نہیں کی گئی
رپورٹ کے مطابق میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ایک بڑی تقریب کی تیاریاں جاری ہیں، لیکن ٹیلر سوئفٹ یا ٹریوس کیلسی نے اب تک اس خبر کی سرکاری تصدیق نہیں کی۔ ٹیلر سوئفٹ کے ترجمان نے بھی رائٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا
اس لیے تاحال اس شادی کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، اور دستیاب معلومات زیادہ تر نام ظاہر نہ کرنے والے ذرائع پر مبنی ہیں

مزید پڑھیں