Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومامریکہوائٹ ہاؤس کا 4 جولائی کو “ٹرمپ اکاؤنٹس” لانچ کرنے کا اعلان

ٹرینڈنگ

وائٹ ہاؤس کا 4 جولائی کو “ٹرمپ اکاؤنٹس” لانچ کرنے کا اعلان

وائٹ ہاؤس کا 4 جولائی کو “ٹرمپ اکاؤنٹس” لانچ کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 4 جولائی کو ایک نیا مالیاتی پروگرام “ٹرمپ اکاؤنٹس” کے نام سے شروع کیا جائے گا، جس کا مقصد ملک بھر میں لاکھوں بچوں اور کم عمر افراد کی مالی بچت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

امریکی داخلی محصولات کے ادارے (آئی آر ایس) کے مطابق یہ اکاؤنٹس ان بچوں کے لیے ہوں گے جو اس سال کے آخر تک 18 سال کے نہیں ہوئے ہوں گے۔ پروگرام کی بنیاد ایک قانون سازی “ون بگ بیوٹیفل بل ایکٹ” کے تحت رکھی گئی تھی، جس پر تقریباً ایک سال قبل دستخط کیے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک 60 لاکھ سے زائد خاندان اس اسکیم میں رجسٹریشن کر چکے ہیں۔ رجسٹریشن کے لیے ایک مخصوص فارم “4547” استعمال کیا جا رہا ہے، جسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 45ویں اور 47ویں صدارت کے حوالے سے علامتی طور پر منسوب کیا گیا ہے۔

پروگرام کے تحت اکاؤنٹس کھلنے کے بعد خاندان کے افراد، دوست اور دیگر بالغ افراد سالانہ 5 ہزار ڈالر تک کی رقم ان اکاؤنٹس میں جمع کرا سکیں گے۔ حکام کے مطابق یہ حد 2028 سے مہنگائی کے مطابق بڑھائی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد نئی نسل کو ابتدائی عمر سے مالی سرمایہ کاری اور بچت کے نظام سے جوڑنا ہے، تاکہ ان کی معاشی حیثیت مضبوط ہو سکے

مزید پڑھیں