ڈیموکریٹک پارٹی میں سوشلسٹ رجحان کے بڑھتے اثرات، تبدیلی کی ضرورت تھی: بل ڈی بلاسیو
ڈیموکریٹک پارٹی میں سوشلسٹ رجحان کے بڑھتے اثرات، تبدیلی کی ضرورت تھی: بل ڈی بلاسیو
نیویارک: نیویارک کے سابق میئر بل ڈی بلاسیو نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی میں حالیہ انتخابات کے دوران ڈیموکریٹک سوشلسٹ امیدواروں کی کامیابی ایک بڑی “سیاسی تبدیلی” کی علامت ہے اور پارٹی کو اس کی ضرورت تھی۔
ایک امریکی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی عرصے سے جمود کا شکار تھی اور عوام کی ایک بڑی تعداد اسے اسٹیٹس کو کا حصہ سمجھنے لگی تھی، جس کے باعث تبدیلی ناگزیر ہو گئی تھی۔
ڈی بلاسیو کے مطابق 2024 کے انتخابات کے بعد رائے عامہ میں یہ تاثر مضبوط ہوا کہ ڈیموکریٹک پارٹی عوامی توقعات سے دور ہو چکی ہے، جبکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسٹیٹس کو کے خلاف آواز کے طور پر دیکھا جانے لگا تھا، تاہم اب صورتحال بدل رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب ٹرمپ کا سیاسی بیانیہ بھی اسٹیٹس کو کے قریب دکھائی دیتا ہے اور بعض حوالوں سے ان کی زبان بھی اسی طرز کی ہو گئی ہے جس پر وہ پہلے تنقید کرتے تھے۔
وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے اپنی سیاسی تحریک “ایم اے جی اے” کے ذریعے امریکی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی پیدا کی ہے اور وہ اب بھی ریپبلکن پارٹی کے مرکزی رہنما ہیں


