گوگل کے شریک بانی نے نیویارک کی جائیدادوں میں کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری بھاری خسارے میں فروخت کر دی
گوگل کے شریک بانی نے نیویارک کی جائیدادوں میں کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری بھاری خسارے میں فروخت کر دی
نیویارک: گوگل کے شریک بانی سرگئی برِن نے نیویارک میں کرایہ کنٹرول کے تحت آنے والی رہائشی جائیدادوں میں اپنی بڑی سرمایہ کاری بھاری خسارے پر فروخت کر دی، جس سے شہر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو درپیش مشکلات ایک بار پھر نمایاں ہو گئی ہیں۔
بلومبرگ کے حاصل کردہ دستاویزات کے مطابق سرگئی برِن نے گزشتہ دسمبر میں اپنی سرمایہ کاری فنڈ کے منتظم ادارے اے اینڈ ای رئیل اسٹیٹ کو صرف چھ سینٹ فی ڈالر کے حساب سے واپس فروخت کر دی۔ یعنی ہر ایک ڈالر کی سرمایہ کاری کے بدلے انہیں صرف چھ سینٹ وصول ہوئے۔
یہ فنڈ نیویارک میں کرایہ کنٹرول کے تحت آنے والے تقریباً پانچ ہزار نو سو اپارٹمنٹس کا مالک ہے۔ برِن کے حصے کی مالیت تقریباً 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بتائی گئی، تاہم ان کی مجموعی دولت، جو تقریباً 280 ارب ڈالر کے قریب سمجھی جاتی ہے، کے مقابلے میں یہ نقصان نسبتاً معمولی تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ سودا اس سے چند ماہ پہلے کیا گیا جب نیویارک شہر نے کرایہ منجمد رکھنے کی تاریخی دو سالہ پالیسی کی منظوری دی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کرایہ کنٹرول، بڑھتے اخراجات اور محدود آمدنی نے ایسے رہائشی منصوبوں میں سرمایہ کاروں کے لیے منافع کمانا مشکل بنا دیا ہے، جس کے باعث بعض بڑے سرمایہ کار بھی اس شعبے سے نکلنے کو ترجیح دے رہے ہیں


