Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومامریکہنیویارک شہر میں رہائشی تعمیرات کا 61 برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ٹرینڈنگ

نیویارک شہر میں رہائشی تعمیرات کا 61 برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

نیویارک شہر میں نئے رہائشی اپارٹمنٹس کی تعمیر 1965 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ حالیہ اعداد و شمار ک مطابق شہر میں اتنی بڑی تعداد میں نئے مکانات تیار کیے جا رہے ہیں جتنے گزشتہ اکسٹھ برس کے دوران کبھی نہیں بنے۔

ماہرین کے مطابق اس تیز رفتار تعمیر کا مقصد رہائش کے شدید بحران، بڑھتے کرایوں اور مکانات کی قلت پر قابو پانا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ تعمیرات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، لیکن بڑھتی ہوئی آبادی اور مسلسل طلب کے باعث سستے گھروں کی کمی اب بھی ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔

شہری منصوبہ سازوں کا خیال ہے کہ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو آنے والے برسوں میں رہائشی منڈی پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، تاہم قیمتوں اور کرایوں میں نمایاں کمی کے لیے مزید وسیع پیمانے پر تعمیرات کی ضرورت ہوگی

مزید پڑھیں