بھارت میں ماروتی کی 35 ہزار کروڑ روپے کی میگا کار فیکٹری کا افتتاح آج، مودی اور جاپانی وزیراعظم شرکت کریں گے
بھارت میں ماروتی کی 35 ہزار کروڑ روپے کی میگا کار فیکٹری کا افتتاح آج، مودی اور جاپانی وزیراعظم شرکت کریں گے
نئی دہلی: بھارت میں آٹو موبائل شعبے کی تاریخ کے سب سے بڑے صنعتی منصوبوں میں سے ایک، ماروتی سوزوکی کی نئی میگا کار فیکٹری کا افتتاح آج کیا جا رہا ہے، جس میں بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی اور جاپان کی وزیرِاعظم سناے تاکائیچی شریک ہوں گی۔
یہ فیکٹری تقریباً 35 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے تعمیر کی گئی ہے اور اسے بھارت اور جاپان کے درمیان معاشی و صنعتی تعاون میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
منصوبے کے تحت یہ جدید ترین پیداواری یونٹ مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد سالانہ 10 لاکھ گاڑیاں تیار کرنے کی صلاحیت رکھے گا، جبکہ اس سے 21 ہزار سے زائد براہِ راست روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
حکام کے مطابق یہ پلانٹ ماروتی سوزوکی کی بھارت میں چوتھی بڑی مینوفیکچرنگ سہولت ہے، جو نہ صرف مقامی آٹو انڈسٹری کو فروغ دے گا بلکہ “میک اِن انڈیا” پالیسی کو بھی نئی رفتار دے گا۔
ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ بھارت اور جاپان کے اسٹریٹجک اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور خطے میں آٹو موبائل پیداوار کے نئے دور کا آغاز تصور کیا جا رہا ہے


