کیتھولک چرچ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، سخت گیر گروہ کے متنازع بشپ کی تقرری
کیتھولک چرچ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، سخت گیر گروہ کے متنازع بشپ کی تقرری
رومن کیتھولک چرچ میں ممکنہ مذہبی تقسیم کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جب ایک انتہائی قدامت پسند گروہ نے پوپ کی منظوری کے بغیر نئے بشپ مقرر کر دیے۔
رپورٹ کے مطابق سوسائٹی آف سینٹ پائیس دسویں نے سوئٹزرلینڈ کے ایک گاؤں میں منعقدہ مذہبی تقریب کے دوران چار نئے بشپ مقرر کیے، جن میں سوئٹزرلینڈ، فرانس اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔
یہ تقرریاں موجودہ پوپ کی اجازت کے بغیر کی گئیں، جسے ویٹیکن قوانین کے تحت ایک سنگین خلاف ورزی قرار دیا جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں خودکار طور پر کلیسیا سے اخراج بھی لاگو ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت رومن کیتھولک چرچ کے اندر نظریاتی اختلافات اور اختیار کی کشمکش کو نمایاں کرتی ہے، جس سے مذہبی قیادت کو ایک نئے بحران کا سامنا ہے


