Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستاندہشتگردی کے مجموعی واقعات میں کمی، مگر ہائی پروفائل حملے جاری:رپورٹ میں...

ٹرینڈنگ

دہشتگردی کے مجموعی واقعات میں کمی، مگر ہائی پروفائل حملے جاری:رپورٹ میں انکشاف

دہشتگردی کے مجموعی واقعات میں کمی، مگر ہائی پروفائل حملے جاری:رپورٹ میں انکشاف

پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کی تازہ رپورٹ کے مطابق جون کے مہینے میں پاکستان میں ریاست مخالف تشدد اور سکیورٹی واقعات میں مجموعی طور پر کمی دیکھی گئی، تاہم اس دوران کئی ہائی پروفائل حملے بدستور جاری رہے۔

اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 184 دہشتگرد مارے گئے، جو ماہ کے دوران مجموعی 262 ہلاکتوں کا بڑا حصہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسی عرصے میں 52 عام شہری اور 26 سکیورٹی اہلکار جان کی بازی ہار گئے، جو ملک میں سکیورٹی صورتحال کی پیچیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ مجموعی طور پر پرتشدد واقعات میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، لیکن مخصوص اور بڑے حملے اب بھی سکیورٹی چیلنج برقرار رکھے ہوئے ہیں، خصوصاً شہری مراکز اور حساس تنصیبات کے گرد

مزید پڑھیں