Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستاناسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر الیکشن کمیشن برہم، چیف کمشنر...

ٹرینڈنگ

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر الیکشن کمیشن برہم، چیف کمشنر طلب

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر الیکشن کمیشن برہم، چیف کمشنر طلب

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی مسلسل تاخیر پر وفاقی حکومت کی مبینہ “عدم معاونت” کو ایک اہم وجہ قرار دیتے ہوئے سخت اظہارِ برہمی کیا ہے اور شہر کے چیف کمشنر کو طلب کر لیا ہے۔

کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت کی مدت فروری 2021 میں ختم ہو چکی ہے، مگر اس کے بعد سے انتخابات مختلف وجوہات کی بنا پر التوا کا شکار ہیں۔

سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے نشاندہی کی کہ آئینی اور قانونی تقاضوں کے باوجود وفاقی حکومت کی جانب سے مطلوبہ ڈیٹا، نقشے اور انتظامی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، جس سے انتخابی عمل متاثر ہوا۔

کمیشن نے یہ بھی واضح کیا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آئینی ذمہ داری ہے اور اس میں مزید تاخیر قابلِ قبول نہیں، اسی لیے اسلام آباد کے چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ یونین کونسلوں کی تعداد، حدبندی اور متعلقہ نوٹیفکیشنز فوری طور پر مکمل کیے جائیں تاکہ انتخابات کے شیڈول کو آگے بڑھایا جا سکے

مزید پڑھیں