Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانسندھ ریونیو بورڈ کی 370 ارب کی ریکارڈ وصولی، مطلب کراچی بڑے...

ٹرینڈنگ

سندھ ریونیو بورڈ کی 370 ارب کی ریکارڈ وصولی، مطلب کراچی بڑے پیمانے پر لوٹا گیا

سندھ ریونیو بورڈ کی 370 ارب کی ریکارڈ وصولی، مطلب کراچی بڑے پیمانے پر لوٹا گیا

سندھ ریونیو بورڈ نے مالی سال 2025-26 میں تاریخ کی سب سے بڑی ٹیکس وصولی حاصل کرتے ہوئے 370.064 ارب روپے جمع کر لیے ہیں، جو مقررہ ہدف 362 ارب روپے سے تقریباً 8 ارب روپے زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ٹیکس وصولی میں 20.17 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ مجموعی آمدن 307.930 ارب روپے سے بڑھ کر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بورڈ کے مطابق سندھ سیلز ٹیکس (خدمات) اس وصولی کا بڑا حصہ رہا، جس میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جبکہ ورکرز ویلفیئر فنڈ اور دیگر ذرائع سے بھی آمدن میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ کے مطابق ادارے نے جون کے مہینے میں بھی ریکارڈ کارکردگی دکھائی، جو اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ وصولی قرار دی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ کارکردگی صوبائی سطح پر ریونیو نظام کی بہتری کی علامت ہے، تاہم ساتھ ہی ٹیکس نیٹ کو مزید وسیع کرنے اور زرعی آمدن سمیت دیگر شعبوں میں اہداف حاصل نہ ہونے کے چیلنجز بھی موجود ہیں

مزید پڑھیں