Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانٹیلی نار پاکستان اور یو فون کا انضمام مکمل، پاکستان میں ٹیلی...

ٹرینڈنگ

ٹیلی نار پاکستان اور یو فون کا انضمام مکمل، پاکستان میں ٹیلی کام صنعت کا بڑا زلزلہ

ٹیلی نار پاکستان اور یو فون کا انضمام مکمل، پاکستان میں ٹیلی کام صنعت کا بڑا زلزلہ

ٹیلی نار پاکستان اور یو فون کو باضابطہ طور پر ضم کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ٹیلی نار پاکستان بطور علیحدہ قانونی ادارہ ختم ہو گیا ہے اور نئی مشترکہ کمپنی پی ٹی ایم ایل کے تحت کام کرے گی۔

یہ انضمام اسلام آباد ہائی کورٹ کی حتمی منظوری کے بعد مکمل ہوا، جسے پاکستان کی ٹیلی کام تاریخ کے اہم ترین کاروباری معاہدوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد 20 کروڑ 60 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جس میں جاز سب سے بڑا نیٹ ورک ہے، جبکہ نئے انضمام کے بعد مشترکہ ادارے کا مارکیٹ شیئر تقریباً 35.91 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس انضمام سے ٹیلی کام سیکٹر میں مقابلے کی فضا تبدیل ہو سکتی ہے، جبکہ بعض اندرونی ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں لاکھوں صارفین نیٹ ورک تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔

یہ فیصلہ نہ صرف کاروباری سطح پر ایک بڑی تبدیلی ہے بلکہ پاکستان کے ڈیجیٹل کمیونیکیشن سیکٹر میں ایک نئے دور کا آغاز بھی سمجھا جا رہا ہے

مزید پڑھیں