Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانججز کی تقرری کے نظام میں بڑی تبدیلی: ہائی کورٹس کی اسکرونٹی...

ٹرینڈنگ

ججز کی تقرری کے نظام میں بڑی تبدیلی: ہائی کورٹس کی اسکرونٹی پینلز سے سپریم کورٹ کے ججز خارج

ججز کی تقرری کے نظام میں بڑی تبدیلی: ہائی کورٹس کی اسکرونٹی پینلز سے سپریم کورٹ کے ججز خارج

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے ہائی کورٹس میں اضافی ججوں کی تقرری کے لیے تشکیل دیے گئے اسکرونٹی پینلز میں ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے کسی بھی پینل میں سپریم کورٹ کے جج کو شامل نہیں کیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چاروں ہائی کورٹس—لاہور، اسلام آباد، سندھ اور بلوچستان—کے لیے الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، جنہیں امیدواروں کے انٹرویوز اور جانچ پڑتال کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اس بار ان کمیٹیوں کی تشکیل میں سپریم کورٹ کے ججز کی عدم موجودگی کو عدالتی ڈھانچے میں ایک غیر معمولی اور اہم تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ روایتی طور پر اعلیٰ عدلیہ کی سطح پر سپریم کورٹ کا کردار مرکزی سمجھا جاتا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹس کے لیے ایک مشترکہ سات رکنی پینل تشکیل دیا گیا ہے جس کی سربراہی فیڈرل آئینی عدالت کے جج کر رہے ہیں، جبکہ اس میں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس، اٹارنی جنرل، سینیٹرز اور بار نمائندے شامل ہیں۔

اسی طرح سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹس کے لیے بھی الگ پینلز تشکیل دیے گئے ہیں، جن کی سربراہی بھی آئینی عدالت کے ججز کے پاس ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام عدالتی تقرریوں کے طریقہ کار میں ادارہ جاتی توازن اور طاقت کی تقسیم کے حوالے سے نئی بحث کو جنم دے سکتا ہے

مزید پڑھیں