Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانپاکستان میں خواتین کی ڈیجیٹل رسائی میں بڑی پیش رفت، عالمی رپورٹ...

ٹرینڈنگ

پاکستان میں خواتین کی ڈیجیٹل رسائی میں بڑی پیش رفت، عالمی رپورٹ میں نمایاں درجہ

پاکستان میں خواتین کی ڈیجیٹل رسائی میں بڑی پیش رفت، عالمی رپورٹ میں نمایاں درجہ

پاکستان نے موبائل ٹیکنالوجی میں صنفی فرق کم کرنے کے حوالے سے عالمی سطح پر نمایاں بہتری دکھائی ہے، جسے ایک اہم ڈیجیٹل پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

جی ایس ایم اے کی “موبائل جینڈر گیپ رپورٹ 2026” کے مطابق پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کے درمیان سب سے زیادہ بہتری حاصل کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق موبائل ملکیت میں صنفی فرق 2024 میں 37 فیصد سے کم ہو کر 2025 میں 27 فیصد تک آگیا ہے، جو ایک بڑی کمی سمجھی جا رہی ہے۔

مزید یہ کہ موبائل انٹرنیٹ استعمال میں صنفی فرق بھی تیزی سے کم ہو کر 25 فیصد سے صرف 8 فیصد رہ گیا ہے، جو عالمی سطح پر ایک غیر معمولی پیش رفت ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں خواتین کے انٹرنیٹ استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا جبکہ مردوں کے استعمال میں نسبتاً استحکام دیکھا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت خودمختار اور تیز رفتار انداز میں بڑھ رہی ہے

مزید پڑھیں