Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانبینک آف پنجاب کارکردگی میں سب سے آگے، ٹرپل اے ریٹنگ حاصل...

ٹرینڈنگ

بینک آف پنجاب کارکردگی میں سب سے آگے، ٹرپل اے ریٹنگ حاصل کر لی۔

بینک آف پنجاب کو ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اعلیٰ ترین کریڈٹ ریٹنگ ٹرپل اے دے دی گئی ہے، جس کے بعد یہ پاکستان کا پہلا صوبائی بینک بن گیا ہے جو اس درجے تک پہنچا ہے۔

پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ میں بینک آف پنجاب کی طویل مدتی ریٹنگ اے اے پلس سے بڑھا کر ٹرپل اے کر دی گئی ہے، جبکہ قلیل مدتی ریٹنگ اے ون پلس برقرار رکھی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بینک کی مجموعی ڈپازٹس 2 کھرب روپے سے تجاوز کر چکی ہیں، جبکہ اس کے آپریٹنگ منافع میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو 98.5 فیصد اضافے کے ساتھ 40.7 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

بینک کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود کے مطابق یہ ریٹنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ منظم اور پیشہ ورانہ بینکاری نہ صرف مالی استحکام پیدا کر سکتی ہے بلکہ شفافیت اور پائیدار ترقی کو بھی یقینی بنا سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت صوبائی بینکاری نظام اور پاکستان کے مالیاتی شعبے کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے

مزید پڑھیں