کراچی کے 8.5 ارب روپے کے یلو لائن اسکینڈل میں پیش رفت، تفتیش پر تحفظات ، سندھ حکومت بچانے میں مصروف
کراچی کے 8.5 ارب روپے کے یلو لائن اسکینڈل میں پیش رفت، تفتیش پر تحفظات ، سندھ حکومت بچانے میں مصروف
کراچی میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) یلو لائن منصوبے سے متعلق 8.5 ارب روپے کے مبینہ کرپشن کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں اینٹی کرپشن عدالت نے مرکزی ملزم کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
عدالت نے یلو لائن منصوبے کے ڈائریکٹر زمیرا عباس کی جانب سے مقدمے سے اخراج کی درخواست خارج کرتے ہوئے ان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع کر دی ہے۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا اور اس کی مزید تحویل کی استدعا کی، ساتھ ہی عدالت میں عبوری چالان بھی جمع کرایا گیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل کو بھی طلب کر لیا، جس سے کیس کی تحقیقات پر مزید دباؤ بڑھ گیا ہے


