وزیر اعلیٰ سندھ کا بڑا تعلیمی اعلان: 20 ہزار گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ اسکالرشپس اور اے آئی ٹریننگ پروگرام شروع
وزیر اعلیٰ سندھ کا بڑا تعلیمی اعلان: 20 ہزار گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ اسکالرشپس اور اے آئی ٹریننگ پروگرام شروع
مراد علی شاہ نے کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں صوبے کا پہلا “گوگل جیمینی فار ایجوکیشن کارنر” کا افتتاح کرتے ہوئے طلبہ کے لیے 20 ہزار گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔
یہ پروگرام گوگل اور ٹیک ویلی پاکستان کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل مہارتوں میں عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنا ہے۔
تقریب میں اعلان کیا گیا کہ گوگل جیمینی اے آئی ٹریننگ پروگرام نہ صرف طلبہ بلکہ صوبائی کابینہ کے اراکین اور اعلیٰ سرکاری افسران کے لیے بھی شروع کیا جائے گا تاکہ حکومتی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھایا جا سکے۔
اس موقع پر مختلف صوبائی وزرا، اعلیٰ حکام، تعلیمی اداروں کے نمائندے اور گوگل کے ماہرین نے بھی شرکت کی، جبکہ اسے سندھ میں ڈیجیٹل تعلیم کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے


