گلگت بلتستان میں تیزی سے گلیشیئر پگھلنے سے سیلابی صورتحال، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
گلگت بلتستان میں تیزی سے گلیشیئر پگھلنے سے سیلابی صورتحال، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان کے ضلع نگر کی وادی ہُپر اور ہِسپَر میں گلیشیائی جھیل پھٹنے (گلوف) کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، کیونکہ شدید گرمی کے باعث گلیشیئرز کے تیز رفتار پگھلنے سے دریا اور ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔
حکام کے مطابق جاری ہیٹ ویو نے خطے میں برفانی تودوں کے پگھلنے کی رفتار میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔
سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں، پل، بجلی کے کھمبے، زرعی زمین اور رہائشی و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ دور دراز علاقوں میں نظامِ زندگی متاثر ہو گیا ہے


