ایران کی دفاعی صلاحیتیں ناقابلِ مذاکرات ہیں، میزائل اور ڈرون پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا
ایران کی دفاعی صلاحیتیں ناقابلِ مذاکرات ہیں، میزائل اور ڈرون پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا
ایران کے قائم مقام وزیرِ دفاع نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ ملک کی فوجی صلاحیتیں “سرخ لکیر” ہیں اور انہیں کسی بھی صورت میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔
وزیرِ دفاع نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کی دفاعی، میزائل اور ڈرون صلاحیتیں قومی سلامتی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہیں اور ان پر کوئی بات چیت نہ آج ممکن ہے اور نہ مستقبل میں۔
انہوں نے زور دیا کہ ایران کا میزائل اور ڈرون پروگرام مسلسل ترقی کرتا رہے گا اور اس میں کسی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان سکیورٹی اور جوہری معاملات پر کشیدگی برقرار ہے


